ظلم کی بات پر گواہی نہ دے اگر اسے گواہ بنایا جائے ۔
راوی: عبدان عبداللہ ابوحیان تیمی شعبی نعمان بن بشیر
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَأَلَتْ أُمِّي أَبِي بَعْضَ الْمَوْهِبَةِ لِي مِنْ مَالِهِ ثُمَّ بَدَا لَهُ فَوَهَبَهَا لِي فَقَالَتْ لَا أَرْضَی حَتَّی تُشْهِدَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ بِيَدِي وَأَنَا غُلَامٌ فَأَتَی بِيَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ أُمَّهُ بِنْتَ رَوَاحَةَ سَأَلَتْنِي بَعْضَ الْمَوْهِبَةِ لِهَذَا قَالَ أَلَکَ وَلَدٌ سِوَاهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأُرَاهُ قَالَ لَا تُشْهِدْنِي عَلَی جَوْرٍ وَقَالَ أَبُو حَرِيزٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ لَا أَشْهَدُ عَلَی جَوْرٍ
عبدان عبداللہ ابوحیان تیمی شعبی نعمان بن بشیر سے روایت کرتے ہیں کہ میری ماں نے میرے والد سے کہا کہ اپنے مال میں سے کچھ مجھ کو ہبہ کردیں (پہلے تو انکار کیا) پھر ان کے دل میں آ گیا تو مجھے ایک چیز دے دی میری ماں نے کہا کہ میں راضی نہیں جب تک کہ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ نہ بنا لے چنانچہ میرے والد میرا ہاتھ پکڑ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئے اس وقت میں بچہ تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ اس کی ماں بنت رواحہ نے مجھ سے کہا کہ میں اس کو کوئی چیز ہبہ کردوں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کے سوا بھی تیری کوئی اولاد ہے انہوں نے کہا ہاں! ابونعمان کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ کو ظلم پر گواہ نہ بناؤ ابوحریز نے شعبی کا قول نقل کیا کہ میں ظلم پر گواہ نہیں بنتا۔
Narrated An-Nu'man bin Bashir:
My mother asked my father to present me a gift from his property; and he gave it to me after some hesitation. My mother said that she would not be satisfied unless the Prophet was made a witness to it. I being a young boy, my father held me by the hand and took me to the Prophet . He said to the Prophet, "His mother, bint Rawaha, requested me to give this boy a gift." The Prophet said, "Do you have other sons besides him?" He said, "Yes." The Prophet said, "Do not make me a witness for injustice." Narrated Ash-Shabi that the Prophet said, "I will not become a witness for injustice."