عورت کا اپنے شوہر کے علاوہ کسی کو ہبہ کرنا اور اس کا آزاد کرنا جب کہ اس کا شوہر ہو تو جائز ہے بشرطیکہ وہ عورت بے وقوف نہ ہو اور اگر بے وقوف ہو تو ناجائز ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا بے وقوفوں کو اپنا مال نہ دو۔
راوی: عبیداللہ بن سعید عبداللہ بن نمیر ہشام بن عروہ فاطمہ اسماء
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَائَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنْفِقِي وَلَا تُحْصِي فَيُحْصِيَ اللَّهُ عَلَيْکِ وَلَا تُوعِي فَيُوعِيَ اللَّهُ عَلَيْکِ
عبیداللہ بن سعید عبداللہ بن نمیر ہشام بن عروہ فاطمہ اسماء سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مال خرچ کرو اور گن گن کر نہ رکھو کہ اللہ بھی گن گن کردے گا اور بند کرکے نہ رکھ ورنہ اللہ بھی تم سے روک لے گا۔
Narrated Asma:
Allah's Apostle said, "Give (in charity) and do not give reluctantly lest Allah should give you in a limited amount; and do not withhold your money lest Allah should withhold it from you."