شوہر کا اپنی بیوی کو اور بیوی کا اپنے شوہر کو ہبہ کرنا ابراہیم نے جائز کہا اور عمر بن عبدالعزیز نے کہا یہ دونوں رجوع نہیں کریں گے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیوی سے اجازت چاہی کہ مرض کی حالت میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر میں رہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ ہبہ کر کے واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کر کے کھائے اور زہری نے اس شخص کے بارے میں کہا جو اپنی بیوی سے کہے کہ مجھ کو اپنے مہر کا کچھ حصہ یا کل مہر معاف کر دے پھر تھوڑی ہی مدت کے بعد اس کو طلاق دے دی پھر عورت نے ہبہ سے رجوع کر لیا تو وہ اس کو پورا مہر دے گا اگر اس کی نیت فریب کی تھی اور اگر اس کو عورت نے اپنی خوشی سے معاف کیا تھا اور خاوند کے دل میں کوئی فریب نہیں تھا تو جائز ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اگر وہ تم کو خوشی سے کچھ دیں تو اس کو شوق سے کھاؤ۔
راوی: مسلم بن ابراہیم وہیب ابن طاؤس طاؤس ابن عباس
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ کَالْکَلْبِ يَقِيئُ ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ
مسلم بن ابراہیم وہیب ابن طاؤس طاؤس ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہبہ کرکے واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کرے پھر اس کو کھائے۔
Narrated Ibn 'Abbas: The Prophet said, "One who takes back his gift (which he has already given) is like a dog that swallows its vomit."