ہدیہ واپس نہ کیا جائے۔
راوی: ابو معمر عبدالوارث عزرہ بن ثابت انصاری
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَيْهِ فَنَاوَلَنِي طِيبًا قَالَ کَانَ أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَا يَرُدُّ الطِّيبَ قَالَ وَزَعَمَ أَنَسٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ لَا يَرُدُّ الطِّيبَ
ابو معمر عبدالوارث عزرہ بن ثابت انصاری بیان کرتے ہیں کہ میں ثمامہ بن عبداللہ کے پاس گیا تو انہوں نے مجھ کو خوشبو دی اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ خوشبو واپس نہیں کرتے تھے اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کبھی خوشبو واپس نہ کرتے تھے۔
Narrated 'Azra bin Thabit Al-Ansari:
When I went to Thumama bin 'Abdullah, he gave me some perfume and said that Anas would not reject the gifts of perfume. Anas said: The Prophet used not to reject the gifts of perfume.