شکار کا ہدیہ قبول کرنے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے شکار کا ایک دست قبول فرمایا۔
راوی: سلیمان بن حرب شعبہ ہشام بن زید بن انس بن مالک انس
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ فَسَعَی الْقَوْمُ فَلَغَبُوا فَأَدْرَکْتُهَا فَأَخَذْتُهَا فَأَتَيْتُ بِهَا أَبَا طَلْحَةَ فَذَبَحَهَا وَبَعَثَ بِهَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَرِکِهَا أَوْ فَخِذَيْهَا قَالَ فَخِذَيْهَا لَا شَکَّ فِيهِ فَقَبِلَهُ قُلْتُ وَأَکَلَ مِنْهُ قَالَ وَأَکَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ بَعْدُ قَبِلَهُ
سلیمان بن حرب شعبہ ہشام بن زید بن انس بن مالک انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے مر الظہران میں ایک خرگوش کو بھگا کر نکالا لوگ اس کے پیچھے دوڑے تو تھک گئے لیکن میں نے اس کو پکڑ لیا اور ابوطلحہ کے پاس لے کر آیا اس نے اس کو ذبح کیا اور اس کے سرین یا اس کے دو ران نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجے پھر شعبہ نے بیان کیا کہ نہیں ران ہی بھجوائی تھیں اس میں کوئی شک نہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو قبول کرلیا میں نے پوچھا کیا آپ نے اس میں سے کھایا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے کھایا پھر اس کے بعد بیان کیا کہ اس کو قبول کیا۔
Narrated Anas:
We chased a rabbit at Mar-al-Zahran and the people ran after it but were exhausted. I overpowered and caught it, and gave it to Abu Talha who slaughtered it and sent its hip or two thighs to Allah's Apostle. (The narrator confirms that he sent two thighs). The Prophet accepted that. (The sub-narrator asked Anas, "Did the Prophet; eat from it?" Anas replied, "He ate from it.")