اس شخص کا بیان جو اپنے دوستوں سے کوئی چیز مانگے اور ابوسعید نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے واسطے بھی ایک حصہ لگاؤ۔
راوی: ابن ابی مریم ابوغسان ابوحازم سہل
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إِلَی امْرَأَةٍ مِنْ الْمُهَاجِرِينَ وَکَانَ لَهَا غُلَامٌ نَجَّارٌ قَالَ لَهَا مُرِي عَبْدَکِ فَلْيَعْمَلْ لَنَا أَعْوَادَ الْمِنْبَرِ فَأَمَرَتْ عَبْدَهَا فَذَهَبَ فَقَطَعَ مِنْ الطَّرْفَائِ فَصَنَعَ لَهُ مِنْبَرًا فَلَمَّا قَضَاهُ أَرْسَلَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ قَدْ قَضَاهُ قَالَ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسِلِي بِهِ إِلَيَّ فَجَائُوا بِهِ فَاحْتَمَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ
ابن ابی مریم ابوغسان ابوحازم سہل سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہاجر عورت کو جس کے پاس ایک بوڑھا غلام تھا کہلا بھیجا کہ اپنے غلام کو حکم دے کہ ہمارے لئے منبر کی لکڑیاں تیار کرے اس نے اپنے غلام کو حکم دیا تو وہ جنگل کو گیا اور جھاؤ کی لکڑی کاٹ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے منبر تیار کیا جب وہ تیار کر چکا تو اس عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہلا بھیجا کہ منبر تیار ہو چکا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہلا بھیجا کہ اس کو میرے پاس بھیج دو چنانچہ وہ لوگ اس منبر کو لے کر آئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اٹھایا اور وہاں پر رکھا جہاں پر تم دیکھتے ہو۔
Narrated Sahl:
The Prophet sent for a woman from the emigrants and she had a slave who was a carpenter. The Prophet said to her "Order your slave to prepare the wood (pieces) for the pulpit." So, she ordered her slave who went and cut the wood from the tamarisk and prepared the pulpit, for the Prophet. When he finished the pulpit, the woman informed the Prophet that it had been finished. The Prophet asked her to send that pulpit to him, so they brought it. The Prophet lifted it and placed it at the place in which you see now."