صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ غلام آزاد کرنے کا بیان ۔ حدیث 2450

غلام پر دست درازی کرنے کی کراہت کا بیان۔ اور میرا غلام یا میری لونڈی کہہ کر پکارنے کا بیان اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا والصالحین من عبادکم وامائکم تمہارے نیکو کار غلام اور لونڈیاں اور فرمایا عبدا مملکوکا وہ غلام جو ملکیت میں ہو نیز اللہ تعالیٰ کا قول الفیا سید ھا لدی الباب دونوں نے اپنے سردار کو دروازے کے نزدیک پایا نیز اللہ تعالیٰ کا قول من فتیتکم المومنات تمہاری مومن باندیاں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ واذکرنی عند ربک اپنے مالک کے پاس میرا ذکر کرنا۔

راوی: مالک بن اسمٰعیل سفیان زہری عبیداللہ ابوہریرہ و زید بن خالد

حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَزَيْدَ بْنَ خَالِدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا زَنَتْ الْأَمَةُ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِذَا زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِذَا زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا فِي الثَّالِثَةِ أَوْ الرَّابِعَةِ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ

مالک بن اسماعیل سفیان زہری عبیداللہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ و زید بن خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب لونڈی زنا کرئے تو اس کو کوڑے مارو پھر اگر زنا کرئے تو اس کو کوڑے لگاؤ اور تیسری بار یا چوتھی بار کے متعلق فرمایا کہ اس کو بیچ ڈالو اگرچہ بال کی ایک رسی کے عوض ہی کیوں نہ ہو۔

Narrated Abu Huraira and Zaid bin Khalid:
The Prophet said, "If a slave-girl (Ama) commits illegal sexual intercourse, scourge her; if she does it again, scourge her again; if she repeats it, scourge her again." The narrator added that on the third or the fourth offence, the Prophet said, "Sell her even for a hair rope."

یہ حدیث شیئر کریں