غلام پر دست درازی کرنے کی کراہت کا بیان۔ اور میرا غلام یا میری لونڈی کہہ کر پکارنے کا بیان اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا والصالحین من عبادکم وامائکم تمہارے نیکو کار غلام اور لونڈیاں اور فرمایا عبدا مملکوکا وہ غلام جو ملکیت میں ہو نیز اللہ تعالیٰ کا قول الفیا سید ھا لدی الباب دونوں نے اپنے سردار کو دروازے کے نزدیک پایا نیز اللہ تعالیٰ کا قول من فتیتکم المومنات تمہاری مومن باندیاں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ واذکرنی عند ربک اپنے مالک کے پاس میرا ذکر کرنا۔
راوی: مسدد یحیی عبیداللہ نافع عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّکُمْ رَاعٍ فَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَالْأَمِيرُ الَّذِي عَلَی النَّاسِ رَاعٍ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُمْ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَی أَهْلِ بَيْتِهِ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُمْ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَی بَيْتِ بَعْلِهَا وَوَلَدِهِ وَهِيَ مَسْئُولَةٌ عَنْهُمْ وَالْعَبْدُ رَاعٍ عَلَی مَالِ سَيِّدِهِ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُ أَلَا فَکُلُّکُمْ رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ
مسدد یحیی عبیداللہ نافع عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے ہر شخص نگران ہے اور اس سے اس کی رعیت کے متعلق باز پرس ہوگی وہ شخص جو لوگوں کا امیر ہے اس سے لوگوں کے متعلق سوال ہوگا اور مرد اپنے گھر والوں کا نگراں ہے اس سے ان کے متعلق باز پرس ہوگی عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کے بچوں کی محافظ ہے اس سے اس کے متعلق باز پرس ہوگی غلام اپنے آقا کے مال کا نگراں ہے اس سے اس کی بابت پوچھ ہوگی سن لو کہ تم میں سے ہر ایک حاکم ہے اور اس کی رعیت کے متعلق اس سے باز پرس ہوگی۔
Narrated 'Abdullah:
Allah's Apostle said, "Everyone of you is a guardian and is responsible for his charges. The ruler who has authority over people, is a guardian and is responsible for them, a man is a guardian of his family and is responsible for them; a woman is a guardian of her husband's house and children and is responsible for them; a slave ('Abu) is a guardian of his master's property and is responsible for it; so all of you are guardians and are responsible for your charges."