صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ غلام آزاد کرنے کا بیان ۔ حدیث 2448

غلام پر دست درازی کرنے کی کراہت کا بیان۔ اور میرا غلام یا میری لونڈی کہہ کر پکارنے کا بیان اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا والصالحین من عبادکم وامائکم تمہارے نیکو کار غلام اور لونڈیاں اور فرمایا عبدا مملکوکا وہ غلام جو ملکیت میں ہو نیز اللہ تعالیٰ کا قول الفیا سید ھا لدی الباب دونوں نے اپنے سردار کو دروازے کے نزدیک پایا نیز اللہ تعالیٰ کا قول من فتیتکم المومنات تمہاری مومن باندیاں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ واذکرنی عند ربک اپنے مالک کے پاس میرا ذکر کرنا۔

راوی: ابو النعمان جریر بن حازم نافع ابن عمر

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَعْتَقَ نَصِيبًا لَهُ مِنْ الْعَبْدِ فَکَانَ لَهُ مِنْ الْمَالِ مَا يَبْلُغُ قِيمَتَهُ يُقَوَّمُ عَلَيْهِ قِيمَةَ عَدْلٍ وَأُعْتِقَ مِنْ مَالِهِ وَإِلَّا فَقَدْ عَتَقَ مِنْهُ

ابو النعمان جریر بن حازم نافع ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے کسی غلام میں اپنا حصہ آزاد کیا اور اس کے پاس اتنا مال ہو جو کسی عادل کی تجویز کے مطابق اس کی قیمت کے برابر ہو تو وہ اس کے مال سے آزاد کیا جائے گا ورنہ جتنا اس نے آزاد کیا ہے (اتنا ہی آزاد ہوگا)

Narrated Ibn 'Umar:
The Prophet said, "If one manumits his share of a common slave (Abd), and he has money sufficient to free the remaining portion of the price of the slave (justly estimated), then he should free the slave completely by paying the rest of his price; otherwise the slave is freed partly. "

یہ حدیث شیئر کریں