صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ غلام آزاد کرنے کا بیان ۔ حدیث 2433

اگر کسی شخص کا بھائی یا چچا قید ہو گیا تو کیا مشرک ہونے کی صورت میں اس کو فدیہ دے کر چھڑایا جا سکتا ہے ؟ اور انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ حضرت عباس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا میں نے اپنا اور عقیل کا فدیہ دیا اور اس مال غنیمت میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بھی حصہ تھا جو ان کے بھائی عقیل اور چچا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملا تھا۔

راوی: اسمٰعیل بن عبداللہ , اسمعیل بن ابراہیم بن عقبہ , موسیٰ ابن شہاب انس

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رِجَالًا مِنْ الْأَنْصَارِ اسْتَأْذَنُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا ائْذَنْ لَنَا فَلْنَتْرُکْ لِابْنِ أُخْتِنَا عَبَّاسٍ فِدَائَهُ فَقَالَ لَا تَدَعُونَ مِنْهُ دِرْهَمًا

اسماعیل بن عبد اللہ، اسماعیل بن ابراہیم بن عقبہ، موسیٰ ابن شہاب حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انصار کے کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اجادت دیجئے تو ہم اپنے بھانجے عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فدیہ معاف کر دیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم ایک درہم بھی نہ چھوڑو۔

Narrated Anas:
Some men of the Ansar asked for the permission of Allah's Apostle and said, "Allow us to give up the ransom from our nephew Al-'Abbas. The Prophet said (to them), "Do not leave (even) a Dirham (of his ransom)."

یہ حدیث شیئر کریں