مدبر کی بیع کا بیان ۔
راوی: آدم بن ابی ایاس شعبہ عمرو بن دینار جابر بن عبد اللہ
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَعْتَقَ رَجُلٌ مِنَّا عَبْدًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ فَبَاعَهُ قَالَ جَابِرٌ مَاتَ الْغُلَامُ عَامَ أَوَّلَ
آدم بن ابی ایاس شعبہ عمرو بن دینار جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم میں سے ایک شخص نے اپنے غلام کو اپنے مرنے کے بعد آزاد کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو بلایا اور اس کو بیچ دیا جابر نے بیان کیا وہ غلام پہلے ہی سال مر گیا۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah:
A man amongst us declared that his slave would be freed after his death. The Prophet called for that slave and sold him. The slave died the same year.