گروی کی چیز پر سواری کی جائے اور اس کا دودھ دوہا جائے اور مغیرہ نے ابراہیم سے نقل کیا کہ گم شدہ جانور پر اس کے چارہ کے برابر سواری کی جائے اور اس کے چارہ کے مطابق دودھ دوہا جائے اور رہن کا بھی یہی حکم ہے۔
راوی: محمد بن مقاتل عبداللہ زکریا شعبی ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا زَکَرِيَّائُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّهْنُ يُرْکَبُ بِنَفَقَتِهِ إِذَا کَانَ مَرْهُونًا وَلَبَنُ الدَّرِّ يُشْرَبُ بِنَفَقَتِهِ إِذَا کَانَ مَرْهُونًا وَعَلَی الَّذِي يَرْکَبُ وَيَشْرَبُ النَّفَقَةُ
محمد بن مقاتل عبداللہ زکریا شعبی ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا گروی کے جانور پر اس کے خرچ کے عوض سواری کی جائے اور دودھ دینے والے جانور کو دوہا جائے جبکہ وہ گروی ہو سواری کرنے والے اور دودھ پینے والے کے ذمہ اس کا خرچ ہے۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "The mortgaged animal can be used for riding as long as it is fed and the milk of the milch animal can be drunk according to what one spend on it. The one who rides the animal or drinks its milk should provide the expenditures."