گروی کی چیز پر سواری کی جائے اور اس کا دودھ دوہا جائے اور مغیرہ نے ابراہیم سے نقل کیا کہ گم شدہ جانور پر اس کے چارہ کے برابر سواری کی جائے اور اس کے چارہ کے مطابق دودھ دوہا جائے اور رہن کا بھی یہی حکم ہے۔
راوی: ابو نعیم زکریا عامر ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ الرَّهْنُ يُرْکَبُ بِنَفَقَتِهِ وَيُشْرَبُ لَبَنُ الدَّرِّ إِذَا کَانَ مَرْهُونًا
ابو نعیم زکریا عامر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ رہن کے جانور پر اس کے خرچ کے عوض سواری کی جائے اور دودھ دینے والا جانور دوہا جائے اگر وہ گروی ہو۔
Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "One can ride the mortgaged animal because of what one spends on it, and one can drink the milk of a milch animal as long as it is mortgaged. "