حضر میں گروی رکھنے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اگر تم سفر میں ہو اور کوئی کاتب نہ ملے تو کوئی چیز گروی کر کے قبضہ میں دے دو۔
راوی: مسلم بن ابراہیم ہشام قتادہ انس
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ وَلَقَدْ رَهَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِرْعَهُ بِشَعِيرٍ وَمَشَيْتُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخُبْزِ شَعِيرٍ وَإِهَالَةٍ سَنِخَةٍ وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ مَا أَصْبَحَ لِآلِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا صَاعٌ وَلَا أَمْسَی وَإِنَّهُمْ لَتِسْعَةُ أَبْيَاتٍ
مسلم بن ابراہیم ہشام قتادہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زرہ، جو کے بدلے گروی رکھی اور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو کی روٹی اور بو دار چربی لے کر گیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک صاع اناج کے سوا کچھ نہیں رہا حالانکہ نو گھر ہیں۔
Narrated Anas:
No doubt, the Prophet mortgaged his armor for barley grams. Once I took barley bread with some dissolved fat on it to the Prophet and I heard him saying, "The household of Muhammad did not possess except a Sa (of food grain, barley, etc.) for both the morning and the evening meals although they were nine houses."