جب شرکاء گھر وغیرہ کو تقسیم کر لیں تو انہیں رجوع کا حق نہیں اور نہ شفعہ ہے
راوی: مسدد , عبدالواحد , معمر , زہری , ابوسلمہ , جابر بن عبد اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَضَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّفْعَةِ فِي کُلِّ مَا لَمْ يُقْسَمْ فَإِذَا وَقَعَتْ الْحُدُودُ وَصُرِّفَتْ الطُّرُقُ فَلَا شُفْعَةَ
مسدد، عبدالواحد، معمر، زہری، ابوسلمہ، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شفعہ کا حکم فرمایا: ہر اس چیز میں جو تقسیم نہ ہوئی ہو، پھر جب حد بندی ہوگئی اور راستے پھیر دیئے گئے ہوں، تو شفعہ نہیں ہے۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah:
The Prophet established the right of Shu'fa (i.e. Pre-emption) in joint properties; but when the land is divided and the ways are demarcated, then there is no pre-emption.