صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان ۔ حدیث 2390

دو کھجوریں ملا کر کھانا منع ہے، جب تک اس کے ساتھی اس کو اجازت نہ دے۔

راوی: ابوالید , شعبہ , جبلہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَبَلَةَ قَالَ کُنَّا بِالْمَدِينَةِ فَأَصَابَتْنَا سَنَةٌ فَکَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَرْزُقُنَا التَّمْرَ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمُرُّ بِنَا فَيَقُولُ لَا تَقْرُنُوا فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْإِقْرَانِ إِلَّا أَنْ يَسْتَأْذِنَ الرَّجُلُ مِنْکُمْ أَخَاهُ

ابوالید، شعبہ، جبلہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ ہم مدینہ میں تھے تو ہم لوگ قحط میں مبتلا ہوئے، ابن زبیر ہم لوگوں کو کھجوریں کھلاتے تھے اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہم لوگوں کے پاس سے گزرتے، تو کہتے دو کھجوریں ملا کر نہ کھاؤ، اس لئے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو کھجوریں ملا کر کھانے سے منع فرمایا ہے، جب تک کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے اجازت نہ لے لے۔

Narrated Jabala:
"While at Medina we were struck with famine. Ibn Az-Zubair used to provide us with dates as our food. Ibn 'Umar used to pass by us and say, "Don't eat two dates together at a time as the Prophet has forbidden eating two dates together at a time (in a gathering) unless one takes the permission of one's companion brother."

یہ حدیث شیئر کریں