اگر کوئی شخص کسی کا پیالہ یا اور کوئی چیز توڑ دے،
راوی: مسدد , یحیی بن سعید , حمید , انس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ فَأَرْسَلَتْ إِحْدَی أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ مَعَ خَادِمٍ بِقَصْعَةٍ فِيهَا طَعَامٌ فَضَرَبَتْ بِيَدِهَا فَکَسَرَتْ الْقَصْعَةَ فَضَمَّهَا وَجَعَلَ فِيهَا الطَّعَامَ وَقَالَ کُلُوا وَحَبَسَ الرَّسُولَ وَالْقَصْعَةَ حَتَّی فَرَغُوا فَدَفَعَ الْقَصْعَةَ الصَّحِيحَةَ وَحَبَسَ الْمَکْسُورَةَ وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ حَدَّثَنَا أَنَسٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مسدد، یحیی بن سعید، حمید، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ایک بیوی کے پاس تھے تو امہات المومنین میں سے ایک نے خادم کو ایک پیالہ دے کر بھیجا جس میں کھانا تھا، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ایک ہاتھ (اس پیالہ) پر مارا تو وہ ٹوٹ گیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پیالہ کو جوڑا، اور اس میں کھانا رکھا پھر، صحابہ سے فرمایا کہ کھاؤ اور کھانا لانے والے کو اور اس پیالہ کو روک لیا، جب کھانے سے وہ لوگ فارغ ہوئے، تو (دوسرا) صحیح پیالہ واپس کیا، اور ٹوٹا ہوا پیالہ رکھ لیا اور ابن ابی مریم نے بیان کیا کہ ہم سے یحیی بن ایوب نے انہوں نے حمید سے، حمید انس سے انس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہی حدیث روایت کی۔
Narrated Anas:
While the Prophet was with one of his wives, one of the mothers of the believers (i.e. one of his wives) sent a wooden bowl containing food with a servant. The wife (in whose house he was sitting) stroke the bowl with her hand and broke it. The Prophet collected the shattered pieces and put the food back in it and said, "Eat." He kept the servant and the bowl till he had eaten the food. Then the Prophet gave another unbroken. bowl to the servant and kept the broken one.