اس شخص کا بیان جو اپنے اونٹ بلاط ( مسجد کے دروازے پر بچھے ہوئے پتھر) یا مسجد کے دروازے پر باندھ دے ۔
راوی: مسلم , ابوعقیل , ابوالمتوکل ناجی , جابر بن عبد اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُتَوَکِّلِ النَّاجِيُّ قَالَ أَتَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَدَخَلْتُ إِلَيْهِ وَعَقَلْتُ الْجَمَلَ فِي نَاحِيَةِ الْبَلَاطِ فَقُلْتُ هَذَا جَمَلُکَ فَخَرَجَ فَجَعَلَ يُطِيفُ بِالْجَمَلِ قَالَ الثَّمَنُ وَالْجَمَلُ لَکَ
مسلم، ابوعقیل، ابوالمتوکل ناجی، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، اور اونٹ کو بلاط کے کونے میں باندھ دیا میں نے عرض کیا یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اونٹ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور اونٹ کے پاس گھومنے لگے اور فرمایا قیمت اور اونٹ دونوں تمہارے ہیں (یعنی دونوں لے جاؤ) ۔
Narrated Jabir:
The Prophet entered the Mosque, and I too went there after tying the camel at the pavement of the Mosque. I said (to the Prophet ), "This is your camel." He came out and started examining the camel and said, "Both the camel and its price are for you."