اس شخص کا بیان جس نے لقطہ کو مشتہر کیا اور حاکم کے سپرد نہ کیا ۔
راوی: محمد بن یوسف , سفیان , ربیعہ , یزید (منبعث کے غلام) زید بن خالد
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ رَبِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَی الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ اللُّقَطَةِ قَالَ عَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ جَائَ أَحَدٌ يُخْبِرُکَ بِعِفَاصِهَا وَوِکَائِهَا وَإِلَّا فَاسْتَنْفِقْ بِهَا وَسَأَلَهُ عَنْ ضَالَّةِ الْإِبِلِ فَتَمَعَّرَ وَجْهُهُ وَقَالَ مَا لَکَ وَلَهَا مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا تَرِدُ الْمَائَ وَتَأْکُلُ الشَّجَرَ دَعْهَا حَتَّی يَجِدَهَا رَبُّهَا وَسَأَلَهُ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ فَقَالَ هِيَ لَکَ أَوْ لِأَخِيکَ أَوْ لِلذِّئْبِ
محمد بن یوسف، سفیان، ربیعہ، یزید (منبعث کے غلام) زید بن خالد سے روایت کرتے ہیں، کہ ایک اعرابی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لقطہ کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو ایک سال تک مشتہر کرو اگر کوئی شخص اس کے ظرف اور اس کے سر بندھن کا پتہ بتائے تو خیر، ورنہ اس کو خرچ کرو، اس نے بھٹکے ہوئے اونٹ کے متعلق پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ متغیر ہو گیا، اور فرمایا تجھے اونٹ سے کیا سرو کا ر، حالانکہ اس کے ساتھ اس کی مشک ہے اور اس کا موزہ ہے وہ پانی کے پاس آتا ہے، اور درخت سے کھاتا ہے تم اسے چھوڑ دو یہاں تک کہ اس کا مالک اس کو پا لے اور بھٹکی ہوئی بکری کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ تیرے لئے ہے یا تیرے بھائی کے لئے یا بھیڑیے کے لئے۔
Narrated Zaid bin Khalid:
A bedouin asked the Prophet about the Luqata. The Prophet said, "Make public announcement about it for one year and if then somebody comes and describes the container of the Luqata and the string it was tied with, (give it to him); otherwise, spend it." He then asked the Prophet about a lost camel. The face of the Prophet become red and he said, "You have o concern with it as it has its water reservoir and feet and it will reach water and drink and eat trees. Leave it till its owner finds it." He then asked the Prophet about a lost sheep. The Prophet said, "It is for you, for your brother, or for the wolf."