کوئی شخص قرض کوئی چیز خریدے اور اسکے پاس قیمت نہ ہو یا اسوقت موجود نہ ہو ۔
راوی: معلی بن اسد , عبدالواحد , اعمش
حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ تَذَاکَرْنَا عِنْدَ إِبْرَاهِيمَ الرَّهْنَ فِي السَّلَمِ فَقَالَ حَدَّثَنِي الْأَسْوَدُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَی طَعَامًا مِنْ يَهُودِيٍّ إِلَی أَجَلٍ وَرَهَنَهُ دِرْعًا مِنْ حَدِيدٍ
معلی بن اسد، عبدالواحد، اعمش بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگوں نے ابراہیم نخعی کے پاس سلم میں رہن کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے کہا مجھ سے اسود نے بواسطہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک یہودی سے ایک مدت تک کے لئے غلہ خریدا اور اپنی لوہے کی زرہ اس کے پاس رہن رکھ دی۔
Narrated Al-Amash:
When we were with Ibrahim, we talked about mortgaging in deals of Salam. Ibrahim narrated from Aswad that 'Aisha had said, "The Prophet bought some foodstuff on credit from a Jew and mortgaged an iron armor to him."