صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ کھیتی اور بٹائی کے متعلق ۔ حدیث 2244

اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاشتکاری اور پھلوں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے ۔

راوی: سلیمان بن حرب , حماد , ایوب , نافع

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ يُکْرِي مَزَارِعَهُ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَصَدْرًا مِنْ إِمَارَةِ مُعَاوِيَةَ ثُمَّ حُدِّثَ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ کِرَائِ الْمَزَارِعِ فَذَهَبَ ابْنُ عُمَرَ إِلَی رَافِعٍ فَذَهَبْتُ مَعَهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ کِرَائِ الْمَزَارِعِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ قَدْ عَلِمْتَ أَنَّا کُنَّا نُکْرِي مَزَارِعَنَا عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا عَلَی الْأَرْبِعَائِ وَبِشَيْئٍ مِنْ التِّبْنِ

سلیمان بن حرب، حماد، ایوب، نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہ ابن عمر اپنے کھیتوں کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر و عمر و عثمان اور معاویہ کو ابتدائی حکومت کے زمانہ میں کرایہ پر دیتے تھے، پھر رافع بن خدیج کی یہ حدیث ان سے بیان کی گئی کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھیتوں کے کرایہ پر دینے سے منع فرمایا ہے، ابن عمر، رافع کے پاس گئے، میں بھی ان کے ساتھ گیا انہوں نے رافع سے پوچھا، تو رافع نے بیان کیا، کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھیتوں کے کرایہ پر دینے سے منع فرمایا: ابن عمر نے کہا تمہیں معلوم ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں اپنے کھیت چوتھائی پیداوار اور کسی قدر گھاس کے عوض کرایہ پر دیتے تھے۔

Narrated Nafi:
Ibn 'Umar used to rent his farms in the time of Abu Bakr, 'Umar, 'Uthman, and in the early days of Muawiya. Then he was told the narration of Rafi 'bin Khadij that the Prophet had forbidden the renting of farms. Ibn 'Umar went to Rafi' and I accompanied him. He asked Rafi who replied that the Prophet had forbidden the renting of farms. Ibn 'Umar said, "You know that we used to rent our farms in the life-time of Allah's Apostle for the yield of the banks of the water streams (rivers) and for certain amount of figs.

یہ حدیث شیئر کریں