( یہ باب ترجمۃ الباب سے خالی ہے)
راوی: قتیبہ , اسمعیل بن جعفر , موسیٰ بن عقبہ , سالم بن عبداللہ بن عمر , اپنے والد ( عبداللہ بن عمر )
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيَ وَهُوَ فِي مُعَرَّسِهِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ فِي بَطْنِ الْوَادِي فَقِيلَ لَهُ إِنَّکَ بِبَطْحَائَ مُبَارَکَةٍ فَقَالَ مُوسَی وَقَدْ أَنَاخَ بِنَا سَالِمٌ بِالْمُنَاخِ الَّذِي کَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُنِيخُ بِهِ يَتَحَرَّی مُعَرَّسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ أَسْفَلُ مِنْ الْمَسْجِدِ الَّذِي بِبَطْنِ الْوَادِي بَيْنَهُ وَبَيْنَ الطَّرِيقِ وَسَطٌ مِنْ ذَلِکَ
قتیبہ، اسماعیل بن جعفر، موسیٰ بن عقبہ، سالم بن عبداللہ بن عمر اپنے والد ( عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بطن وادی میں ذی الحلیفہ میں رات کو اترنے کی جگہ تھے تو آپ کو خواب دکھلایا گیا، کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ آپ مبارک میدان میں ہیں، اور موسیٰ کا بیان ہے کہ ہمارے ساتھ سالم نے اس جگہ اونٹنی بٹھلائی تھی، جہاں عبداللہ اپنی اونٹنی بٹھلاتے تھے اور اسی جگہ کو تلاش کرتے تھے، جہاں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اترتے تھے اور وہ جگہ اس مسجد کے نیچے ہے، جو بطن وادی میں ہے اور اس مسجد اور راستے کا درمیانی حصہ ہے۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar:
While the Prophet was passing the night at his place of rest in Dhul-Hulaifa in the bottom of the valley (of Aqiq), he saw a dream and it was said to him, "You are in a blessed valley." Musa said, "Salim let our camels kneel at the place where 'Abdullah used to make his camel kneel, seeking the place where Allah's Apostle used to take a rest, which is situated below the mosque which is in the bottom of the valley; it is midway between the mosque and the road."