جب کوئی شخص کہے کہ میرے چھوہارے وغیرہ کے درختوں میں تو محنت کر اور پھل میں ہم دونوں شریک ہو جائیں ۔
راوی: حکم بن نافع , شعیب , ابوالزناد , اعرج , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَتْ الْأَنْصَارُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْسِمْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ إِخْوَانِنَا النَّخِيلَ قَالَ لَا فَقَالُوا تَکْفُونَا الْمَئُونَةَ وَنَشْرَکْکُمْ فِي الثَّمَرَةِ قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا
حکم بن نافع، شعیب، ابوالزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ انصار نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ ہمارے اور ہمارے مہاجر بھائیوں کے درمیان درخت تقسیم کر دیجئے آپ نے فرمایا نہیں، تو انصار نے مہاجرین سے کہا تم درختوں میں محنت کرو اور ہم پھل میں تمہارے شریک ہو جائیں گے تو ان لوگوں نے کہا کہ ہم سنا اور قبول کیا۔
Narrated Abu Huraira:
The Ansar said to the Prophet "Distribute the date palm trees between us and our emigrant brothers." He replied, "No." The Ansar said (to the emigrants), "Look after the trees (water and watch them) and share the fruits with us." The emigrants said, "We listen and obey."