نکاح میں عورت کا امام کو وکیل بنانے کا بیان ۔
راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , ابوحازم , سہل بن سعد
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ وَهَبْتُ لَکَ مِنْ نَفْسِي فَقَالَ رَجُلٌ زَوِّجْنِيهَا قَالَ قَدْ زَوَّجْنَاکَهَا بِمَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ
عبداللہ بن یوسف، مالک، ابوحازم ، سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچی اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے اپنی جان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہبہ کر دی ایک شخص نے کہا حضور میرا نکاح اس عورت سے کر دیجئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے تمہارا نکاح اس عورت سے اس قرآن کے عوض کر دیا جو تمہیں یاد ہے۔
Narrated Sahl bin Sad:
A woman came to Allah's Apostle and said, "O Allah's Apostle! I want to give up myself to you." A man said, "Marry her to me." The Prophet said, "We agree to marry her to you with what you know of the Qur'an by heart."