جب کوئی شخص زمین اجارہ پر لے اور ان میں سے کوئی شخص مر جائے ابن سیرین نے کہا کہ مدت مقررہ ختم ہونے سے پہلے اس کے گھر والوں کو ختیار نہیں کہ اس کو نکال دیں اور حکم حسن اور ایاس بن معاویہ نے کہا کہ اجارہ اپنی مدت مقررہ تک جاری رہے گا اور ابن عمر نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر یہودیوں کو آدھی پیدا وار پر دے دیا تھا چنانچہ یہ اجا وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ابتدائی خلافت کے زمانہ تک قائم رہا اور یہ منقول نہیں کہ حضرت ابوبکر اور عمر نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد اجارہ کی تجدید کی ہو ۔
راوی: موسی بن اسمعیل , جویریہ بن اسماء , نافع , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَعْطَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ الْيَهُودَ أَنْ يَعْمَلُوهَا وَيَزْرَعُوهَا وَلَهُمْ شَطْرُ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَأَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ الْمَزَارِعَ کَانَتْ تُکْرَی عَلَی شَيْئٍ سَمَّاهُ نَافِعٌ لَا أَحْفَظُهُ وَأَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ حَدَّثَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ کِرَائِ الْمَزَارِعِ وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ حَتَّی أَجْلَاهُمْ عُمَرُ
موسی بن اسماعیل، جویریہ بن اسماء، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر یہودیوں کو اس شرط پر دیا کہ وہ اس میں محنت اور کاشتکاری کریں اور اس کی پیداوار میں ان کا آدھا حصہ ہوگا اور ابن عمر نے نافع سے بیان کی کہ زمینیں کچھ رقم کے عوض جس کا انہوں نے تذکرہ کیا لیکن مجھے یاد نہیں رہا کرایہ پر دی جاتی تھیں اور رافع بن جدیج نے حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھیتوں کو کرایہ پر دینے سے منع فرمایا اور عبیداللہ نے بواسطہ نافع ابن عمر اتنا زیادہ بیان کیا یہاں تک کہ ان یہودیوں کو حضرت عمر نے جلا وطن کر دیا۔
Narrated Abdullah bin Umar:
"Allah's Apostle gave the land of Khaibar to the Jews to work on and cultivate and take half of its yield. Ibn 'Umar added, "The land used to be rented for a certain portion (of its yield)." Nafi mentioned the amount of the portion but I forgot it. Rafi' bin Khadij said, "The Prophet forbade renting farms." Narrated 'Ubaid-Ullah Nafi' said: Ibn 'Umar said: (The contract of Khaibar continued) till 'Umar evacuated the Jews (from Khaibar).