اس شخص کا بیان جس نے غلام کے مالکوں سے اس بات کی سفارش کی کہ اس کے محصول میں تخفیف کر دیں ۔
راوی: آدم , شعبہ , حمید , طویل , انس بن مالک
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَعَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلَامًا حَجَّامًا فَحَجَمَهُ وَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ أَوْ صَاعَيْنِ أَوْ مُدٍّ أَوْ مُدَّيْنِ وَکَلَّمَ فِيهِ فَخُفِّفَ مِنْ ضَرِيبَتِهِ
آدم، شعبہ، حمید، طویل، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک پچھنے لگانے والے غلام کو بلایا جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پچھنے لگائے اور اس کو ایک یا دو صاع یا ایک مد یا دو مد غلہ دینے کا حکم دیا اور اس کے متعلق اس کے مالکوں سے گفتگو کی تو اس کے محصول میں تخفیف کر دی گئی۔
Narrated Anas bin Malik:
The Prophet sent for a slave who had the profession of cupping, and he cupped him. The Prophet ordered that he be paid one or two Sas, or one or two Mudds of foodstuff, and appealed to his masters to reduce his taxes: