صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2134

مردار کی چربی نہ پگھلائی جائے اور نہ اس کی چکنائی فروخت کی جائے اس کو جابر نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے ۔

راوی: عبدان , عبداللہ , یونس , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَاتَلَ اللَّهُ يَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ الشُّحُومُ فَبَاعُوهَا وَأَکَلُوا أَثْمَانَهَا قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ قَاتَلَهُمْ اللَّهُ لَعَنَهُمْ قُتِلَ لُعِنَ الْخَرَّاصُونَ الْکَذَّابُونَ

عبدان، عبداللہ ، یونس، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے اللہ تعالیٰ یہود کو تباہ کرے ان پر چربی حرام کی گئی لیکن ان لوگوں نے اسے بیچا اور اس کی قیمتیں کھائیں۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "May Allah curse the Jews, because Allah made fat illegal for them but they sold it and ate its price. "

یہ حدیث شیئر کریں