صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2102

سونا کے عوض درخت پر لگی ہوئی کھجور بیچنے کا بیان ۔

راوی: یحیی بن سلیمان , ابن وہب , ابن جریج , عطاء , ابوزبیر , جابر

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ وَأَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّی يَطِيبَ وَلَا يُبَاعُ شَيْئٌ مِنْهُ إِلَّا بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ إِلَّا الْعَرَايَا

یحیی بن سلیمان، ابن وہب، ابن جریج، عطاء، ابوزبیر، جابر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھلوں کے بیچنے سے جب تک اس کی پختگی ظاہر نہ ہو منع فرمایا اور ان میں کوئی چیز نہ بیچی جائے مگر درہم و دینار کے عوض بیچی جائے سوائے عرایا کے کہ اس کی اجازت ہے۔

Narrated Jabir:
The Prophet forbade the selling of fruits unless they get ripe, and none of them should be sold except for Dinar or Dirham (i.e. money), except the 'Araya trees (the dates of which could be sold for dates).

یہ حدیث شیئر کریں