صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2095

سونے کے عوض چاندی ادھار بیچنے کا بیان ۔

راوی: حفص بن عمر و , شعبہ , حبیب بن ابی ثابت , ابوالمنہال

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْمِنْهَالِ قَالَ سَأَلْتُ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ وَزَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ عَنْ الصَّرْفِ فَکُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا يَقُولُ هَذَا خَيْرٌ مِنِّي فَکِلَاهُمَا يَقُولُ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالْوَرِقِ دَيْنًا

حفص بن عمر، شعبہ، حبیب بن ابی ثابت، ابوالمنہال بیان کرتے ہیں کہ براء بن عازب اور زید بن ارقم سے میں نے صرف کے متعلق پوچھا ان دونوں میں سے ہر ایک یہ کہنے لگے کہ وہ مجھ سے زیادہ بہتر ہیں اور دونوں کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کے عوض سونا ادھار بیچنے سے منع فرمایا ہے۔

Narrated Abu Al-Minhal:
I asked Al-Bara' bin 'Azib and Zaid bin Arqam about money exchanges. Each of them said, "This is better than I," and both of them said, "Allah's Apostle forbade the selling of silver for gold on credit. "
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں