صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان ۔ حدیث 209

بکری کا گوشت اور ستو کھانے سے وضو نہ کرنے کا بیان اور ابوبکر و عمر و عثمان رضی اللہ عنہم نے گوشت کھایا اس کے بعد وضو نہیں کیا

راوی: یحیی بن بکیر , لیث , عقیل , ابن شہاب جعفر بن عمرو بن امیہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ کَتِفِ شَاةٍ فَدُعِيَ إِلَی الصَّلَاةِ فَأَلْقَی السِّکِّينَ فَصَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ

یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ان کے والد عمرو بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بکری کا ایک شانہ کاٹ کر کھاتے ہوئے دیکھا، پھر نماز کے لئے بلائے گئے، تو چھری پھینک دی اور نماز پڑھی، لیکن وضو نہیں کیا۔

Narrated Ja'far bin 'Amr bin Umaiya: My father said, "I saw Allah's Apostle taking a piece of (cooked) mutton from the shoulder region and then he was called for prayer. He put his knife down and prayed without repeating ablution."

یہ حدیث شیئر کریں