صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2086

بیع میں ایسی شرطوں کے لگانے کا بیان جو جائز نہیں ہیں ۔

راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً فَتُعْتِقَهَا فَقَالَ أَهْلُهَا نَبِيعُکِهَا عَلَی أَنَّ وَلَائَهَا لَنَا فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا يَمْنَعُکِ ذَلِکَ فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ

عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ام المومنیں عائشہ نے چاہا کہ ایک لونڈی خرید کر آزاد کریں تو اس کے مالکوں نے کہا کہ اس شرط پر بیچتے ہیں کہ ولاء ہمارے لئے ہوگی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  نے یہ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ شرط تمہیں اس کے خرید نے سے نہ روکے ولاء تو اسی کی ہے جو آزاد کرے

Narrated 'Abdullah bin 'Umar:
Aisha, (mother of the faithful believers) wanted to buy a slave girl and manumit her, but her masters said that they would sell her only on the condition that her Wala' would be for them. 'Aisha told Allah's Apostle of that. He said, "What they stipulate should not hinder you from buying her, as the Wala' is for the manumitted."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں