صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2072

عورتوں سے خرید وفروخت کرنے کا بیان۔

راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , عروہ بن زبیر نے عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْتُ لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرِي وَأَعْتِقِي فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْعَشِيِّ فَأَثْنَی عَلَی اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ مَا بَالُ أُنَاسٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَ فِي کِتَابِ اللَّهِ مَنْ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَيْسَ فِي کِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ بَاطِلٌ وَإِنْ اشْتَرَطَ مِائَةَ شَرْطٍ شَرْطُ اللَّهِ أَحَقُّ وَأَوْثَقُ

ابوالیمان، شعیب، زہری، عروہ بن زبیر نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا قول نقل کیا ہے انہوں نے بیان کیا کہ میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے آپ سے بریرہ کی خریداری کا تذکرہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خرید لو اور آزاد کر دو، ولاء تو اسی کا ہے جو آزاد کرے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے تو اللہ کی تعریف کی جس کا وہ سزا وار ہے پھر فرمایا کہ لوگوں کا کیا حال ہے ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو کتاب اللہ میں نہیں ہیں جس نے ایسی شرط لگائی جو کتاب اللہ میں نہیں ہے وہ باطل ہے اگرچہ سو شرطیں لگائے اللہ کی شرط زیادہ مضبوط اور سچی ہے۔

Narrated 'Aisha:
Allah's Apostle came to me and I told him about the slave-girl (Buraira) Allah's Apostle said, "Buy and manumit her, for the Wala is for the one who manumits." In the evening the Prophet got up and glorified Allah as He deserved and then said, "Why do some people impose conditions which are not present in Allah's Book (Laws)? Whoever imposes such a condition as is not in Allah's Laws, then that condition is invalid even if he imposes one hundred conditions, for Allah's conditions are more binding and reliable."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں