صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2059

نیلام کی بیع کا بیان اور عطاء نے بیان کیا کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ مال غنیمت کو نیلام کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔

راوی: بشر بن محمد , عبداللہ , حسین مکتب , عطا بن ابی رباح , جابر بن عبد اللہ

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ الْمُکْتِبُ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ فَاحْتَاجَ فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِکَذَا وَکَذَا فَدَفَعَهُ إِلَيْهِ

بشر بن محمد، عبداللہ ، حسین مکتب، عطا بن ابی رباح، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنا غلام اس طور پر آزاد کیا کہ میرے مرنے کے بعد آزاد ہے لیکن وہ مفلس ہوگیا تو اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لیا اور فرمایا اس کو مجھ سے کون خریدتا ہے نعیم بن عبداللہ نے اتنے اتنے روپوں کے عوض خرید لیا، تو آپ نے اس کی قیمت اس کے مالک کو دے دی۔

Narrated Jabir bin Abdullah:
A man decided that a slave of his would be manumitted after his death and later on he was in need of money, so the Prophet took the slave and said, "Who will buy this slave from me?" Nu'aim bin 'Abdullah bought him for such and such price and the Prophet gave him the slave.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں