جب کوئی شخص غلہ اندازہ سے خریدے، توبعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس کو نہ بیچے جب تک کہ اپنے ٹھکانے پر نہ لے آئے اور اس پر سزادینے کا بیان ۔
راوی: یحیی بن بکیر , لیث , یونس , ابن شہاب , سالم بن عبداللہ , ابن عمر
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ النَّاسَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْتَاعُونَ جِزَافًا يَعْنِي الطَّعَامَ يُضْرَبُونَ أَنْ يَبِيعُوهُ فِي مَکَانِهِمْ حَتَّی يُؤْوُوهُ إِلَی رِحَالِهِمْ
یحیی بن بکیر، لیث، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ ، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دیکھا کہ اندازے سے غلہ خریدتے تھے تو ان کو سزادی جاتی تھی اس پر کہ وہ اس کو اپنے ٹھکانے پر لانے سے پہلے اس کو بیچ ڈالیں۔
Narrated Ibn 'Umar:
I saw the people buy foodstuff randomly (i.e. blindly without measuring it) in the life-time of Allah's Apostle and they were punished (by beating), if they tried to sell it before carrying it to their own houses.
________________________________________