ان روایات کا بیان جو غلہ بیچنے اور احتکار کے متعلق منقول ہیں ۔
راوی: موسیٰ بن اسماعیل , وہیب , ابن طاؤس , طاؤس , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ يَبِيعَ الرَّجُلُ طَعَامًا حَتَّی يَسْتَوْفِيَهُ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ کَيْفَ ذَاکَ قَالَ ذَاکَ دَرَاهِمُ بِدَرَاهِمَ وَالطَّعَامُ مُرْجَأٌ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ مُرْجَئُونَ مُؤَخَّرُونَ
موسی بن اسماعیل، وہیب، ابن طاؤس، طاؤس، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ کوئی آدمی قبضہ کرنے سے پہلے غلہ بیچے، میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا ایسا کیوں؟ انہوں نے کہا یہ تو درہموں کا درہموں کے عوض بیچنا ہے اور غلہ بعد میں دیا جاتا ہے۔
Narrated Tawus:
Ibn 'Abbas said, "Allah's Apostle forbade the selling of foodstuff before its measuring and transferring into one's possession." I asked Ibn 'Abbas, "How is that?" Ibn 'Abbas replied, "It will be just like selling money for money, as the foodstuff has not been handed over to the first purchaser who is the present seller."
________________________________________