صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2040

بازاروں کے متعلق جو کہا گیا اس کا بیان اور عبدالرحمن بن عوف نے بیان کیا کہ جب ہم مدینہ آئے تو میں نے پوچھا یہاں کوئی بازار بھی ہے جہاں تجارت ہوتی ہو؟ کہا قینقاع کا بازار ہے اور انس نے بیان کیا کہ عبدالرحمن نے کہا کہ مجھ کو بازار بتاؤ اور حضرت عمر نے فرمایا کہ مجھے بازار میں خرید و فروخت نے غافل کردیا۔

راوی: مالک بن اسمعیل , زہیر , حمید , انس

حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ دَعَا رَجُلٌ بِالبَقِيعِ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَمْ أَعْنِکَ قَالَ سَمُّوا بِاسْمِي وَلَا تَکْتَنُوا بِکُنْيَتِي

مالک بن اسماعیل، زہیر، حمید، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، ایک شخص نے بقیع میں پکارا، اے ابوالقاسم! تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے اس نے کہا کہ میرا مقصد آپ کو پکارنا نہ تھا، آپ نے فرمایا کہ میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت نہ رکھو۔

Narrated Anas:
A man at Al-Baqi' called, "O Abu-l-Qasim!" The Prophet turned to him and the man said (to the Prophet ), "I did not intend to call you." The prophet said, "Name yourselves by my name but not by my kuniya (name)."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں