صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2013

جولاہے کا بیان ۔

راوی: یحیی بن بکیر , یعقوب بن عبدالرحمن , ابوحازم , سہل بن سعد

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَائَتْ امْرَأَةٌ بِبُرْدَةٍ قَالَ أَتَدْرُونَ مَا الْبُرْدَةُ فَقِيلَ لَهُ نَعَمْ هِيَ الشَّمْلَةُ مَنْسُوجٌ فِي حَاشِيَتِهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَسَجْتُ هَذِهِ بِيَدِي أَکْسُوکَهَا فَأَخَذَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْتَاجًا إِلَيْهَا فَخَرَجَ إِلَيْنَا وَإِنَّهَا إِزَارُهُ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ يَا رَسُولَ اللَّهِ اکْسُنِيهَا فَقَالَ نَعَمْ فَجَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَجْلِسِ ثُمَّ رَجَعَ فَطَوَاهَا ثُمَّ أَرْسَلَ بِهَا إِلَيْهِ فَقَالَ لَهُ الْقَوْمُ مَا أَحْسَنْتَ سَأَلْتَهَا إِيَّاهُ لَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّهُ لَا يَرُدُّ سَائِلًا فَقَالَ الرَّجُلُ وَاللَّهِ مَا سَأَلْتُهُ إِلَّا لِتَکُونَ کَفَنِي يَوْمَ أَمُوتُ قَالَ سَهْلٌ فَکَانَتْ کَفَنَهُ

یحیی بن بکیر، یعقوب بن عبدالرحمن، ابوحازم ، سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت ایک بردہ لے کر آئی، سہل نے کہا کیا تم جانتے ہو کہ بردہ کیا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ ہاں ایک چادر ہے جس کے نیچے حاشیے بنے ہوئے ہوتے ہیں، اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے اس کو اپنے ہاتھ سے بنا ہے تاکہ آپ کو پہناؤں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو لے لیا اور اس وقت اس کی آپ کو ضرورت بھی تھی، پھر آپ ہمارے پاس آئے وہ چادر آپ کی تہہ بند تھی جماعت میں سے ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ چادر ہمیں عنایت کر دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اچھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر اس مجلس میں بیٹھے اور پھر اندر گئے اور اس چادر کو لپیٹ کر اس کے پاس بھیج دیا تو لوگوں نے اس سے کہا کہ تو نے اچھا نہیں کیا تو نے چادر مانگ لی حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی سائل کو رد نہیں کرتے اس نے جواب دیا کہ واللہ میں نے تو صرف اس لئے مانگا کہ جب میں مر جاؤں تو میرا کفن بن جائے، سہل کا بیان ہے کہ وہی چادر اس کا کفن ہوئی۔

Narrated Abu Hazim:
I heard Sahl bin Sad saying, "A woman brought a Burda (i.e. a square piece of cloth having edging). I asked, 'Do you know what a Burda is?' They replied in the affirmative and said, "It is a cloth sheet with woven margins." Sahl went on, "She addressed the Prophet and said, 'I have woven it with my hands for you to wear.' The Prophet took it as he was in need of it, and came to us wearing it as a waist sheet. One of us said, 'O Allah's Apostle! Give it to me to wear.' The Prophet agreed to give it to him. The Prophet sat with the people for a while and then returned (home), wrapped that waist sheet and sent it to him. The people said to that man, 'You haven't done well by asking him for it when you know that he never turns down anybody's request.' The man replied, 'By Allah, I have not asked him for it except to use it as my shroud when I die." Sahl added; "Later it (i.e. that sheet) was his shroud."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں