صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2011

لوہاروں کا بیان ۔

راوی: محمد بن بشار , ابن عدی , شعبہ , سلیمان , ابوالضحیٰ , مسروق , خباب

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ کُنْتُ قَيْنًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَکَانَ لِي عَلَی الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ دَيْنٌ فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ قَالَ لَا أُعْطِيکَ حَتَّی تَکْفُرَ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَا أَکْفُرُ حَتَّی يُمِيتَکَ اللَّهُ ثُمَّ تُبْعَثَ قَالَ دَعْنِي حَتَّی أَمُوتَ وَأُبْعَثَ فَسَأُوتَی مَالًا وَوَلَدًا فَأَقْضِيکَ فَنَزَلَتْ أَفَرَأَيْتَ الَّذِي کَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمْ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدًا

محمد بن بشار، ابن عدی، شعبہ، سلیمان، ابوالضحیٰ، مسروق، خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں جاہلیت کے زمانہ میں لوہار تھا اور عاص بن وائل پر میرا کچھ قرض تھا میں اس کے پاس تقاضا کرنے گیا تو اس نے کہا کہ میں تمہیں نہیں دوں گا کہ جب تک کہ تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار نہ کرو، میں نے جواب دیا کہ میں انکار نہیں کر سکتا یہاں تک کہ اللہ تجھے موت دے پھر تجھ کو اٹھائے، اس نے کہا کہ مجھے چھوڑو یہاں تک کہ میں مر جاؤں پھر اٹھایا جاؤں اور مجھے مال اور اولاد دی جائے تو تیرا قرض ادا کردوں اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا اور کہا کہ البتہ میں مال اور اولاد دیا جاؤں گا کیا اس نے غیب پر اطلاع پالی ہے یا اللہ سے عہد لے رکھا ہے۔

Narrated Khabbab:
I was a blacksmith in the Pre-lslamic period, and 'Asi bin Wail owed me some money, so I went to him to demand it. He said (to me), "I will not pay you unless you disbelieve Muhammad." I said, "I will not disbelieve till Allah kills you and then you get resurrected." He said, "Leave me till I die and get resurrected, then I will be given wealth and children and I will pay you your debt." On that occasion it was revealed to the Prophet:
'Have you seen him who disbelieved in Our signs and says: Surely I will be given wealth and children? Has he known the unseen, or has he taken a covenant from the Beneficent (Allah)? (19.77-78)
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں