صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 1984

(اللہ تعالیٰ کا قول) اور جب تجارت یا کھیل کی دیکھتے تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ وہ لوگ جنہیں تجارت اور خرید وفروخت ذکر الٰہی سے غافل نہیں کرتی اور قتادہ نے کہا کہ لوگ تجارت کرتے تھے لیکن جب اللہ کے حقوق میں سے کسی حق کی ادائے گی کا وقت آجاتا تو انہیں تجارت اور خرید وفروخت یاد الٰہی سے غافل نہ کرتی یہاں تک کہ وہ اس حق کو ادا کرلیتے ۔

راوی: محمد , محمد بن فضیل , حصین , سالم بن ابی جعد , جابر

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَقْبَلَتْ عِيرٌ وَنَحْنُ نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ فَانْفَضَّ النَّاسُ إِلَّا اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَکُوکَ قَائِمًا

محمد، محمد بن فضیل، حصین، سالم بن ابی جعد، جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ اونٹ کا ایک قافلہ آیا اور ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھ رہے تھے، سوائے بارہ آدمیوں کے سب لوگ اس کی طرف دوڑ پڑے اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ جب وہ تجارت یا کھیل کی کسی چیز کو دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔

Narrated Jabir:
A caravan arrived (at Medina) while we were offering the Jumua prayer with the Prophet. The people left out for the caravan, with the exception of twelve persons. Then this Verse was revealed: 'But when they see some bargain or some amusement, they disperse headlong to it and leave you standing." (62.11)
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں