اللہ تعالیٰ کا قول کہ جب وہ لوگ تجارت یا کھیل کی چیز دیکھتے تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں ۔
راوی: طلق بن غنام , زائدہ , حصین , سالم , جابر
حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَالِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَقْبَلَتْ مِنْ الشَّأْمِ عِيرٌ تَحْمِلُ طَعَامًا فَالْتَفَتُوا إِلَيْهَا حَتَّی مَا بَقِيَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا فَنَزَلَتْ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا
طلق بن غنام، زائدہ، حصین، سالم، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک بار جب ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے، شام سے اونٹوں کا ایک قافلہ غلہ لادے ہوئے آیا لوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے، یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ آدمی رہ گئے تو یہ آیت نازل ہوئی کہ جب لوگ کھیل یا تجارت کی چیز کو دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں۔
Narrated Jabir:
While we were offering the prayer with the Prophet a caravan carrying food came from Sham. The people looked towards the caravan (and went to it) and only twelve persons remained with the Prophet. So, the Divine Inspiration came; "But when they see some bargain or some amusement, they disperse headlong to it." (62.11)
________________________________________