صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 1978

ان لوگوں کا بیان جنہوں نے وسوسہ وغیرہ کو شبہ کی چیز نہیں سمجھا

راوی: احمد بن قدام عجلی , محمد بن عبدالرحمن طفاوی , ہشام بن عروہ

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ قَوْمًا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَنَا بِاللَّحْمِ لَا نَدْرِي أَذَکَرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمُّوا اللَّهَ عَلَيْهِ وَکُلُوهُ

احمد بن قدام عجلی، محمد بن عبدالرحمن طفاوی، ہشام بن عروہ اپنے والد سے وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ایک جماعت ہمارے پاس گوشت لے کر آتی ہے، ہم نہیں جانتے کہ انہوں نے اس پر اللہ کا نام لیا یا نہیں (بسم اللہ کہی ہے یا نہیں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس پر بسم اللہ پڑھ کر کھا لیا کرو۔

Narrated 'Aisha:
Some people said, "O Allah's Apostle! Meat is brought to us by some people and we are not sure whether the name of Allah has been mentioned on it or not (at the time of slaughtering the animals)." Allah's Apostle said (to them), "Mention the name of Allah and eat it."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں