شبہ کی چیزوں سے پرہیز کا بیان
راوی: قبیصہ , سفیان , منصور , طلحہ , انس
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرَةٍ مَسْقُوطَةٍ فَقَالَ لَوْلَا أَنْ تَکُونَ مِنْ صَدَقَةٍ لَأَکَلْتُهَا وَقَالَ هَمَّامٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَجِدُ تَمْرَةً سَاقِطَةً عَلَی فِرَاشِي
قبیصہ، سفیان، منصور، طلحہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک گری ہوئی کھجور کے پاس سے گذرے تو آپ نے فرمایا اگر اس کے متعلق صدقہ کا شبہ نہ ہوتا تو میں اسے کھا لیتا، اور ہمام نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ اپنے بستر پر گری ہوئی کھجور پاتا ہوں۔
Narrated Anas:
The Prophet passed by a fallen date and said, "Were it not for my doubt that this might have been given in charity, I would have eaten it." And narrated Abu Huraira the Prophet said, "I found a date-fruit fallen on my bed."
________________________________________