مشبہات کی تفسیر کا بیان، اور حسان بن ابی سنان نے بیان کیا کہ میں نے پرہیزگاری سے زیادہ آسان کوئی چیز نہیں دیکھی جو چیز شک کی ہے اس کو چھوڑ کر اس چیز کو اختیار کرو جس میں شک نہیں ہے ۔
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی حسین , عبداللہ بن ابی ملیکہ , عقبہ بن حارث
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَائَ جَائَتْ فَزَعَمَتْ أَنَّهَا أَرْضَعَتْهُمَا فَذَکَرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْرَضَ عَنْهُ وَتَبَسَّمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَيْفَ وَقَدْ قِيلَ وَقَدْ کَانَتْ تَحْتَهُ ابْنَةُ أَبِي إِهَابٍ التَّمِيمِيِّ
محمد بن کثیر، سفیان، عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی حسین، عبداللہ بن ابی ملیکہ، عقبہ بن حارث سے روایت ہے کہ ایک سیاہ عورت آئی اور اس نے دعوی کیا کہ اس نے عقبہ اور اس کی بیوی کو دودھ پلایا ہے، عقبہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ پھیر لیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تبسم فرمایا کہ اب تم اس عورت کو کیسے رکھ سکتے ہو جب کہ اس کے بارے میں اس طرح کی بات کہی جاتی ہے، عقبہ کی بیوی ابواہاب تمیمی کی بیٹی تھیں۔
Narrated Abdullah bin Abu Mulaika:
y the same woman)?" His wife was the daughter of Abu Ihab-al-Tamimi.
________________________________________