عاشورہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان ۔
راوی: عبیداللہ بن موسیٰ , ابن یزید , عبیداللہ بن ابی عیینہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّی صِيَامَ يَوْمٍ فَضَّلَهُ عَلَی غَيْرِهِ إِلَّا هَذَا الْيَوْمَ يَوْمَ عَاشُورَائَ وَهَذَا الشَّهْرَ يَعْنِي شَهْرَ رَمَضَانَ
عبیداللہ بن موسی، ابن یزید، عبیداللہ بن ابی عیینہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ کسی دن کو سوائے اس دن کے یعنی عاشورہ کے سوا اس مہینے یعنی رمضان کے کسی دن کو افضل سمجھ کر اس میں روزہ رکھا ہو۔
Narrated Ibn 'Abbas:
I never saw the Prophet seeking to fast on a day more (preferable to him) than this day, the day of 'Ashura', or this month, i.e. the month of Ramadan.