صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1921

ایام تشریق کے روزوں کا بیان اور مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بواسطہ یحییٰ ہشام، عروہ نے بیان کیا ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہ منیٰ کے دنوں میں روزہ رکھتی تھیں اور عروہ بھی ان دنوں میں روزہ رکھتے تھے ۔

راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , ابن شہاب , سالم بن عبداللہ بن عمر , ابن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ الصِّيَامُ لِمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَی الْحَجِّ إِلَی يَوْمِ عَرَفَةَ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا وَلَمْ يَصُمْ صَامَ أَيَّامَ مِنًی وَعَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ

عبداللہ بن یوسف، مالک، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ بن عمر، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ اس شخص کے لئے جو حج کو عمرہ کے ساتھ ملا کر تمتع کرے، عرفہ کے دن تک روزے رکھنا ہے، اگر اس کے پاس ہدی نہ ہو اور نہ اس نے روزہ رکھا تو منیٰ کے دنوں میں روزہ رکھے اور شہاب سے بواسطہ عروہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اسی طرح منقول ہے اور ابراہیم بن سعد نے ابن شہاب سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے۔

Narrated Ibn 'Umar:
Fasting for those who perform ,Hajj-at-Tamattu' (in lieu of the Hadi which they cannot afford) may be performed up to the day of 'Arafat. And if one does not get a Hadi and has not fasted (before the 'Id) then one should fast of the days of Mina. (11, 12 and 13th of Dhul Hajja).

یہ حدیث شیئر کریں