صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1918

قربانی کے دن روزہ رکھنے کا بیان ۔

راوی: محمد بن مثنیٰ , معاذ , ابن عون , زیاد بن جبیر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذٌ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالَ رَجُلٌ نَذَرَ أَنْ يَصُومَ يَوْمًا قَالَ أَظُنُّهُ قَالَ الِاثْنَيْنِ فَوَافَقَ ذَلِکَ يَوْمَ عِيدٍ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ أَمَرَ اللَّهُ بِوَفَائِ النَّذْرِ وَنَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ هَذَا الْيَوْمِ

محمد بن مثنیٰ، معاذ، ابن عون، زیاد بن جبیر سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص نے نذر مانی کہ ایک دن روزہ رکھے گا اور اس نے بیان کیا کہ میرا گمان ہے کہ وہ پیر کا دن ہے۔ اور اتفاق سے وہ عید کے دن پڑ گیا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ اللہ نے نذر پورا کرنے کا حکم دیا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔

Narrated Ziyad bin Jubair:
A man went to Ibn 'Umar I. and said, "A man vowed to fast one day (the sub-narrator thinks that he said that the day was Monday), and that day happened to be 'Id day." Ibn 'Umar said, "Allah orders vows to be fulfilled and the Prophet forbade the fasting on this day (i.e. Id)."

یہ حدیث شیئر کریں