عرفہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان ۔
راوی: یحیی بن سلیمان , ابن وہب , عمرو , بکیر کریب , میمونہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَوْ قُرِئَ عَلَيْهِ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّاسَ شَکُّوا فِي صِيَامِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ بِحِلَابٍ وَهُوَ وَاقِفٌ فِي الْمَوْقِفِ فَشَرِبَ مِنْهُ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ
یحیی بن سلیمان، ابن وہب، عمرو، بکیر کریب، میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے کے متعلق عرفہ کے دن شک کیا۔ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دودھ کا پیالہ بھیجا۔ اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات میں ٹھہرے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پی لیا اور لوگ دیکھ رہے تھے۔
Narrated Maimuna:
The people doubted whether the Prophet was fasting on the day of 'Arafat or not, so I sent milk while he was standing at 'Arafat, he drank it and the people were looking at him.