صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1908

آخر مہینہ میں روزے رکھنے کا بیان ۔

راوی: صلت بن محمد , مہدی , غیلان , ح , ابوالنعمان , مہدی بن میمون , غیلان بن جریر , مطرف , عمران بن حصین

حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ عَنْ غَيْلَانَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سَأَلَهُ أَوْ سَأَلَ رَجُلًا وَعِمْرَانُ يَسْمَعُ فَقَالَ يَا أَبَا فُلَانٍ أَمَا صُمْتَ سَرَرَ هَذَا الشَّهْرِ قَالَ أَظُنُّهُ قَالَ يَعْنِي رَمَضَانَ قَالَ الرَّجُلُ لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَإِذَا أَفْطَرْتَ فَصُمْ يَوْمَيْنِ لَمْ يَقُلْ الصَّلْتُ أَظُنُّهُ يَعْنِي رَمَضَانَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَقَالَ ثَابِتٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِمْرَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَرَرِ شَعْبَانَ

صلت بن محمد، مہدی، غیلان، ح ، ابوالنعمان، مہدی بن میمون، غیلان بن جریر، مطرف، عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ آپ نے عمران سے پوچھا یا کسی اور سے، جس کو عمران سن رہے تھے۔ آپ نے فرمایا اے ابوفلاں کیا تو نے اس مہینہ کے آخر میں روزے نہیں رکھے؟ ابوالنعمان کا بیان ہے کہ میرے خیال میں آپ کا مقصد رمضان تھا۔ اس شخص نے عرض کیا نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے فرمایا جب تو افطار کرے تو دو دن روزہ رکھ، صلت نے یہ نہیں کہا کہ اس سے آپ کا مقصد رمضان تھا اور ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ ثابت نے مطرف سے انہوں نے عمران سے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے من سرر شعبان کا لفظ روایت کیا۔

Narrated Mutarrif from 'Imran Ibn Husain:
That the Prophet asked him (Imran) or asked a man and Imran was listening, "O Abu so-and-so! Have you fasted the last days of this month?" (The narrator thought that he said, "the month of Ramadan"). The man replied, "No, O Allah's Apostle!" The Prophet said to him, "When you finish your fasting (of Ramadan) fast two days (in Shawwal)." Through another series of narrators 'Imran said, "The Prophet said, '(Have you fasted) the last days of Sha'ban?"

یہ حدیث شیئر کریں