صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1894

شعبان کے روزے کا بیان ۔

راوی: معاذ بن فضالہ , ہشام , یحیی ابوسلمہ

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهُ قَالَتْ لَمْ يَکُنْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرًا أَکْثَرَ مِنْ شَعْبَانَ فَإِنَّهُ کَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ کُلَّهُ وَکَانَ يَقُولُ خُذُوا مِنْ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّی تَمَلُّوا وَأَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا دُووِمَ عَلَيْهِ وَإِنْ قَلَّتْ وَکَانَ إِذَا صَلَّی صَلَاةً دَاوَمَ عَلَيْهَا

معاذ بن فضالہ، ہشام، یحیی ابوسلمہ بیان کرتے ہیں ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم شعبان سے زیادہ کسی مہینہ میں روزے نہیں رکھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کے پورے مہینہ میں روزے رکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ اتنا ہی عمل اختیار کرو۔ جتنے کی تم طاقت رکھتے ہو اللہ تعالیٰ نہیں اکتا جاتے جب تک کہ تم نہ اکتا جاؤ اور سب سے محبوب نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک وہ تھی جس پر مداومت کی جائے اگرچہ کم ہی ہو اور جب کوئی نماز پڑھتے تو اس پر مداومت کرتے۔

Narrated 'Aisha:
The Prophet never fasted in any month more than in the month of Sha'ban. He used to say, "Do those deeds which you can do easily, as Allah will not get tired (of giving rewards) till you get bored and tired (of performing religious deeds)." The most beloved prayer to the Prophet was the one that was done regularly (throughout the life) even if it were little. And whenever the Prophet offered a prayer he used to offer it regularly .

یہ حدیث شیئر کریں