اکثر صوم وصال رکھنے والے کو سزا دینے کا بیان اس کو انس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے ۔
راوی: یحی , عبدالرزاق , معمر , ہمام ابوہریرہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيَّاکُمْ وَالْوِصَالَ مَرَّتَيْنِ قِيلَ إِنَّکَ تُوَاصِلُ قَالَ إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِ فَاکْلَفُوا مِنْ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ
یحیی، عبدالرزاق، معمر، ہمام حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو بار فرمایا کہ تم صوم وصال رکھنے سے بچو۔ عرض کیا گیا کہ آپ تو صوم وصال رکھتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں اس حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے تم عمل میں اتنی ہی مشقت اٹھاؤ جس قدر طاقت ہو۔
Narrated Abu Huraira:
The Prophet said twice, "(O you people) Be cautious! Do not practice Al-Wisal." The people said to him, "But you practice Al-Wisal?" The Prophet replied, "My Lord gives me food and drink during my sleep. Do that much of deeds which is within your ability."